پرویزالہیٰ کی نیب میں گرفتاری کیخلاف دائردرخواست پر سماعت آج ہوگی - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, September 1, 2023

پرویزالہیٰ کی نیب میں گرفتاری کیخلاف دائردرخواست پر سماعت آج ہوگی

لاہورہائیکورٹ میں پرویزالہیٰ کی نیب میں گرفتاری کیخلاف دائردرخواست پرسماعت آج ہوگی

جسٹس امجد رفیق پرویزالہٰی کی درخواست پرسماعت کرینگے۔عدالت نے پرویزالہٰی کو دس بجے عدالت پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔

نیب لاہورنے پرویزالہٰی کی سکیورٹی کیلئےآئی جی پنجاب سمیت دیگرکو مراسلہ لکھا تھا۔پرویزالہٰی نے نیب میں گرفتاری کو ہائیکورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کا پرویز الہی کو کل صبح دس بجے پیش کرنے کا حکم

اس سے پہلےلاہور ہائیکورٹ میں سابق وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی کی نیب کی گرفتاری کیخلاف دائردرخواست پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امجد رفیق نے پرویز الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔

دوران سماعت نیب پراسکیوٹرنے کہا چوہدری پرویز الٰہی کی درخواست پر تفصیلی جواب کیلئے مہلت دی جائے، جسٹس امجد رفیق نے ریماکس دیئے کہ ٹھیک ہے پھر ہم پرویز الٰہی کورہا کرنے کا حکم دے دیتے ہیں۔

عدالت نے نیب حکام کو کہا کہ آپ چیف جسٹس صاحب کو درخواست دیں کہ یہ درخواست 2 رکنی بینچ کے سامنے سماعت کیلئے فکس کی جائے، آپ نے رپورٹ میں یہ بتانا ہے کہ آپ نے پرویز الٰہی کو کس کے کہنے پر گرفتار کیا؟، کیا سابق وزیراعلیٰ پنجاب کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے؟، تمام سوالات کے جواب اپنی رپورٹس میں دینے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سنگل بینچ نے پرویزالٰہی کو گرفتار نہ کرنے کی ڈائریکشن نہیں دی۔

پراسیکیوٹر جنرل نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں میں موجود ہے کہ دو رکنی بینچ نیب کے کیسز کی سماعت کر سکتا ہے، سنگل بینچ نیب کے کیسز کی سماعت نہیں کرسکتا، سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد کرنا ماتحت عدالتوں کا کام ہے، عدالت ہمیں مہلت فراہم کرے ہم مکمل تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے۔

نیب پراسیکیوٹر نے پرویز الٰہی کی جانب سے امجد پرویز کے پیش ہونے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ امجد پرویز کا اس کیس میں وکالت نامہ نہیں۔

عدالت نے ریمارکس میں کہا لگ رہا ہے جیسے یہ آپ کا کوئی کوئی ذاتی معاملہ ہے۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ امجد پرویز خود نیب کے اسپشل پراسیکیوٹر ہیں وہ کیسے پیش ہوسکتے ہیں۔

امجد پرویز نے کہا میں صرف مخصوص کیسز میں نیب کی نمائندگی کرتا ہوں۔ جسٹس امجد رفیق نے کہا آپ دلائل کا آغاز کریں، عدالت اجازت دے رہی ہے، اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں یہ کیس نہ سنوں تو چیف جسٹس کو درخواست دیں۔

جسٹس امجد رفیق نے ریمارکس دیئے کہ پرویز الٰہی کی گرفتاری قانون کے مطابق ہے، جب دو رکنی بینچ نے سنگل بینچ کا فیصلہ بحال رکھا تو پھر سنگل بینچ کا فیصلہ برقرار ہے، قانون اس حوالے سے بڑا واضح ہے، ہم نے فیصلہ کرنا ہے اب پرویز الٰہی کی گرفتاری قانونی ہے یا غیر قانونی۔

لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے رہنماء چوہدری پرویز الٰہی کو 2 بجے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا، تاہم نیب نے چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

خیال رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی نے نیب کی جانب سے ان کی گرفتاری کو غیرقانونی قرار دینے کی استدعا کر رکھی ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/k1uO7vl

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages