ایشیاء کپ میں ٹیموں کی شرٹ پر پاکستان کیوں نہیں لکھا گیا؟ وجہ سامنے آگئی - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, August 31, 2023

ایشیاء کپ میں ٹیموں کی شرٹ پر پاکستان کیوں نہیں لکھا گیا؟ وجہ سامنے آگئی

ایشیا کپ کے دوران ٹیموں کی شرٹ پر میزبان ملک پاکستان کا نام نہ لکھنے کی وجہ سامنے آ گئی۔

ذرائع کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے گزشتہ ایشیا کپ کے دوران میزبان ملک کا نام نہ لکھنے کا فیصلہ کیا تھا، اے سی سی اجلاس میں متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ میزبان ملک کے ساتھ سال بھی نہیں لکھا جائے گا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شرٹس پر سری لنکا 2022 اور یو اے ای 2022 لکھے جانے کی وجہ سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا، شرٹس مختلف لوگو کے ساتھ موجود تھیں اور ایک شرٹ پر صرف سال لکھا گیا تھا۔

ایشین کرکٹ کونسل کے ذرائع نے کہا کہ اے سی سی کا مقصد شرٹس میں تسلسل لانا تھا تاکہ لوگو میں یکسانیت ہو اور زیادہ لوگوں تک پہنچے۔

ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ سال شرٹس پرنٹ ہونے کی وجہ سے میزبان ملک کا نام نظر آیا، گزشتہ برس کے فیصلے کی روشنی میں صرف ایشیا کپ کے لوگو کا استعمال ہو رہا ہے، فیصلے کی وجہ سے سال اور میزبان ملک کا نام شرٹ کے لوگو میں شامل نہیں کیا گیا۔

ایشیا کپ کے دوران پاکستان کا نام میزبان کی حیثیت سے شرٹ پر نہ ہونے کا معاملہ اٹھایا گیا تھا اور پاکستان کا نام نہ ہونے پر فینز نے اے سی سی پر بہت تنقید کی تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/WXEndKJ

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages