حسان نیازی کوانویسٹیگیشن اورٹرائل کیلئے ملٹری کے حوالے کردیا گیا۔ پولیس نے لاہور ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کرادی۔
حسان خان نیازی کی بازیابی سے متعلق لاہورہائیکورٹ میں درخواست دائرکی گئی ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق حسان نیازی کو انویسٹیگیشن اورٹرائل کے لیے ملٹری کے حوالےکردیا گیا۔
پولیس نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ کی وساطت سے لاہورہائیکورٹ میں جواب جمع کرادیا۔ حسان خان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں نامزد ہیں۔ پولیس رپورٹ کے مطابق حسان نیازی جناح ہاؤس حملہ کیس میں مرکزی ملزمان میں شامل ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ میں حسان نیازی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پرسماعت ہوئی۔ جسٹس تنویرسلطان نے حسان نیازی کے والد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت نے باپ بیٹے کی ملاقات کے لیے سرکاری وکیل کومہلت فراہم کردی۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کی استدعا پرسماعت دو بجے تک ملتوی کردی۔
عدالت نے ریماکس دئیے کہ متعلقہ اتھارٹی سے پوچھ کربتائیں دونوں باپ بیٹے کی ملاقات ہوسکتی ہے۔
وکیل درخواست گزارکا کہنا ہے کہ حسان نیازی کوعدالت کے ذریعے ملٹری کےحوالے کرنا تھا، عدالت ایس ایچ اوکوبلوا کر پوچھے اس نے ایسا غیرقانونی اقدام کیوں کیا۔
عدالت نے درخواست گزارکے وکیل سے سوال کیا اب آپ عدالت سے کیا استدعا کرنا چاہتے ہیں، پولیس نے کل کی سماعت کے فوری بعد غیرقانونی طور پرحسان نیازی کو ملٹری کے حوالے کیا۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت اس اقدام کو غیرقانونی قرار دے،والد اور بیٹے کی ملاقات کروائی جائے۔
عدالت نے ریماکس دءیے کہ کیا اب باپ بیٹے کی ملاقات پرسرکاری وکیل اعتراض کو تو نہیں ہے ،سرکاری وکیل نے کہا اب رولزاینڈ ریگولیشن دیکھنا پڑیں گے۔
سرکاری وکیل نے کہا حسان نیازی کی حراست قانونی ہےدرخواستگزارکے وکیل کے الزامات کومسترد کرتا ہوں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/YoCN2OR
No comments:
Post a Comment