نگران وزیراعظم کے مشیراحد چیمہ نے بیرون ملک جانے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔
احد چیمہ نے احتساب عدالت لاہور میں درخواست دائرکی ،درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ 20سے 27 اگست تک بیرون ملک کا سرکاری دورہ کرنا ہے،ملک سے باہرجانے کی اجازت دی جائے۔
درخواست میں استدعا کی کہ عدالت بیرون ملک جانے کی درخواست منظورکرے،عدالت نے نیب حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔
احد چیمہ کیخلاف آشیانہ اورآمدن سے زائد اثاثہ جات کا ریفرنس زیرسماعت ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/dGzBnba
No comments:
Post a Comment