مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں، خواجہ آصف - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, August 19, 2023

مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں، خواجہ آصف

سابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ پر خواجہ آصف نے ایک عیسائی بچے کی تصویر شیئر کی جو اپنی والدہ کو دلاسہ دے رہا ہے۔

انہوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ بچے کا لباس وطن سے اُس کی محبت اور رشتے کی شہادت ہے۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مسلم اکثریت کی پاکستانیت پر اجارہ داری نہیں، اس اجارہ داری کے دعوےدار غیر مسلم پاکستانیوں سے وطن کی محبت کا حق بھی چھین رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ سیاسی مقاصد اور حکمرانی کو طول دینے کے لیے مذہبی جنون کا استعمال معمول بن گیا ہے۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا سوچیں، اس کی بقا کی فکر کریں، غیر مسلم پاکستانیوں کو بھی سینے سے لگائیں اور برابری کا حق دیں۔

انہوں نے کہا کہ رب العالین کے احکام اور رحمت العالمین ﷺ کی سنت پر عمل کریں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/QB4xuiV

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages