خیبرپختونخوا کی نئی نگراں کابینہ آج حلف اٹھائے گی۔ 9 وزرا ، دومشیر اورایک معاون خصوصی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔
گورنر حاجی غلام علی نے نگران وزیراعلٰی کی جانب سے بھیجی صوبائی کابینہ کی سمری منظوری کرلی۔ حلف برداری کی تقریب آج گورنرہاؤس میں ہوگی۔
سید مسعود شاہ، فیروز جمال شاہ، جسٹس ریٹائر ارشاد قیصر، احمد رسول بنگش ، آصف رفیق، ڈاکٹر نجیب اللہ اورڈاکٹر محمد قاسم جان کابینہ کا حصہ ہوں گے۔ ڈاکٹر ریاض، ڈاکٹر سرفراز علی شاہ وزیراعلی کے مشیر اور ظفراللہ خان وزیراعلی کے معاون خصوصی مقررکئے گئے ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/SR0YPKU
No comments:
Post a Comment