پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرازخود نوٹس کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, August 17, 2023

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرازخود نوٹس کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پرازخود نوٹس کے لئے سپریم کورٹ کے ہیومن سیل میں درخواست کردی گئی ۔

سپریم کورٹ میں درخواست مقامی وکیل مدثرچوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔ درخواست کے متن میں کہا گیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے،مہنگائی سے غریب خودکشیاں کررہے ہیں،قانون جینے کا ہر شہری کو حق دیتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس پاکستان اس معاملے پرازخود نوٹس لیں،قوم کی چیف جسٹس پاکستان سے امیدیں وابستہ ہیں۔

نئی حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز نگران حکومت نے پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد پٹرول کی نئ قیمت 290 روپے 45 پیسے ہوگئی۔

نوٹفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 20روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے ، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 293 روپے 40 پیسے ہوگئی۔اس کےعلاوہ لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل کی قیمتوں کو برقراررکھا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سےکہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/HY3ioXw

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages