انسداد دہشت گردی عدالت نے نومئی واقعات پرشاہ محمود ، اسد عمرسمیت دیگرکی عبوری ضمانتوں میں دوستمبر تک توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہورنے آئندہ سماعت پر وکلاء سے دلائل طلب کرلیے ہیں۔ عدالت نے فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔
دوسری جانب گزشتہ روزپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کو خط لکھا۔
وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ اسمبلیوں کی قبل ازوقت تحلیل پر آئین 90 روز میں انتخابات کا کہتا ہے،آپ سے پرزور مطالبہ ہے کہ انتخابات کا بروقت انعقاد یقینی بنائیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/aCMYGew
No comments:
Post a Comment