سانحہ 9 مئی: پی ٹی آئی کے 22 رہنماء اشتہاری قرار - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday, August 16, 2023

سانحہ 9 مئی: پی ٹی آئی کے 22 رہنماء اشتہاری قرار

سانحہ نو مئی (جناح ہاؤس حملے) کے مرکزی مقدمے کی تفتیش کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے 22 رہنماؤں سمیت 282 ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

پولیس نے سانحہ 9 مئی کے مرکزی مقدمے کی سماعت کے دوران جناح ہاؤس حملے پر پاکستان تحریک انصاف کے سابق اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت 22 رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیدیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے جن رہنماؤں کو اشتہاری قرار دیا گیا ان میں میاں اسلم اقبال، مراد سعید، عندلیب عباس، احمد نیازی، فرخ حبیب، زبیر نیازی، علی امین گنڈا پور اور حماد اظہر سمیت دیگر شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو مقدمہ نمبر 96/23 میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بار بار بلایا گیا، طلبی کے نوٹسز کے باوجود ملزمان شامل تفتیش نہیں ہوئے، ملزمان کے گھروں، ڈیروں اور دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ عدالت سے احکامات لیکر ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا، مجموعی طور پر 282 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دلوایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نو مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ سے نیب نے رینجرز کی مدد سے سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کیا تھا، جس کے بعد ملک بھر میں پرتشدد احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے احتجاج کے دوران لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس (جناح ہاؤس) پر حملہ کیا، اس دوران توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ بھی کیا گیا تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/b9nr250

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages