خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
تفصیلات کے مطابق پشاور، سوات، مالاکنڈ، دیر اور چترال سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور گردو نواح کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے شہری خوف میں مبتلا ہو گئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت5.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کامرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش ریجن میں 184کلومیٹر زیر زمین تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/OcYWjBo
No comments:
Post a Comment