محکمہ موسمیات کی موسلادھار بارش کی پیشگوئی - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Thursday, March 2, 2023

محکمہ موسمیات کی موسلادھار بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 2 مارچ تک لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد ، گجرات ، نارووال میں بادل کھل کر برسیں گے، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ، قصور ، ننکانہ صاحب میں بھی بارشیں ہوں گی۔

میٹ آفس کے مطابق ملکہ کوہسار مری میں برف باری اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے، جس کے بعد تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

آج رات لاہور ،گوجرانوالہ ، فیصل آباد ، گجرات ، نارووال ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، شیخوپورہ قصور ، ننکانہ صاحب میں بادل برسنے کا امکان ہے، اسی دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں جمعرات کی علی الصبح سے ہلکی بارش اور برفباری کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری ہے۔ بالائی وادی نیلم کے مختلف علاقوں میں برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگيا ہے۔

مظفرآباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش جاری ہے۔ محکمے کے مطابق ہلکی برفباری اور بارش آج بھی پورا دن جاری رہے گی۔ اس دوران وادی لیپہ کے بلند پہاڑوں پر بھی برفباری سے موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔

لاہور کی بات کی جائے تو جہاں ابر رحمت سے فصلوں اور سبزیوں کو فائدہ پہنچ رہا ہے وہیں موسمی بیماریوں میں بھی کمی ہونے لگی ہے۔ گزشتہ روز لاہور میں ہونے والی بارش کے بعد فضائی آلودگی میں کمی واقع ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں آج بھی بارش کا امکان ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Y4RcWI2

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages