شہرلاہور(Lahore) 2022 میں دنیا کے آلودہ ترین فضا والے شہروں میں سرفہرست رہا۔
خبررساں ایجنسی روئٹرزکےمطابق سوئس کمپنی ’آئی کیو ایئر‘ کی جانب سے ہرسال دنیا بھرمیں کیے گئے سروے کے مطابق لاہورکی ایئر کوالٹی رینکنگ میں پہلے کے مقابلے میں دس درجے تنزلی ہوئی ہے۔
کراچی دنیا کا آلودہ ترین شہر، لاہور کا دوسرا نمبر
آئی کیو ایئرفضا میں اُن ذرات کی تعداد کی بنیاد پرکسی بھی شہرکو جانچ کردرجہ بندی کرتی ہےجو انسانی پھیپھڑوں کونقصان پہنچاتے ہیں۔ان ذرات کو پی ایم 2.5 کا نام دیا گیا ہے۔
سالانہ سروے کے نتائج کو دنیا بھرماہرین اورسرکاری محکمے حوالے کے طور پراستعمال کرتے ہیں۔
جنوبی پنجاب کا گرین زون بھی آلودگی کی زد میں
سنہ 2021 میں لاہورکی ایئر کوالٹی فی مکعب میٹر 86 ذرات تھی جبکہ سنہ 2022 میں یہ بدتر ہو کر 97 مائیکروگرام فی مکعب میٹرہوگئی۔
چین کا شہرہوتان دنیا کے20 بڑے آلودہ فضا والے شہروں میں شامل ہےجہاں لاہورکےبعد ایئر کوالٹی فی مکعب میٹر 94 مائیکروگرام ہے۔ہوتان میں سنہ 2021 میں ایئر کوالٹی 101 مائیکروگرام مکعب میٹر تھی۔
آلودگی نے ایک سال میں 90 لاکھ افراد کی جان لے لی
بھارت کے دو شہربھوادی اوردہلی آلودہ ترین فضا والےشہروں میں لاہوراورہوتان کے بعد ہیں۔ دونوں شہروں میں ایئرکوالٹی 92 ریکارڈ کی گئی ۔
عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے مطابق ایئر کوالٹی میں زیادہ سے زیادہ پانچ مائیکروگرام فی مکعب میٹرذرات ہی انسانی نظامِ تنفس کے لیے خطرناک نہیں۔
چاڈ میں فضائی آلودگی 89 مائیکروگرام فی مکعب میٹرجبکہ عراق کو دنیا کا دوسرا سب سے بری فضا والا ملک قراردیا گیا ہے جہاں اوسطا 80 مائیکروگرام فی مکعب میٹر ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/MdoHscp
No comments:
Post a Comment