جاتی سردی (Winter)ایک بارپھرسےلوٹ آئی ہے،موسم بہارمیں بارش (Rain)کی انٹری نے جل تھل ایک کردیا،جس سے پنجاب میں موسم خوشگوارہوگیا ہے۔
پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا۔
لاہور، بہاولنگر، بھکر، پاکپتن، پتوکی اور راجن پور سمیت کئی علاقوں میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔
تلہ گنگ اور بھکر میں ژالہ باری سے گندم، چنے، سبزیوں سمیت کئی فصلوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
تلہ گنگ میں شدید ژالہ باری سے متعدد کچے گھروں کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ کئی شہروں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔
اُدھر کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی گیس پریشر میں کمی ہونے کے باعث شہریوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Eh04wi6
No comments:
Post a Comment