پولیس دفتر پر حملہ،ہلاک دہشتگرد کو گھر میں باندھ کر رکھا گیا تھا - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, February 19, 2023

پولیس دفتر پر حملہ،ہلاک دہشتگرد کو گھر میں باندھ کر رکھا گیا تھا

کراچی پولیس آفس پر حملےمیں مارے گئے دہشت گرد کفایت اللہ کے گھر پر لکی مروت میں چھاپہ مارا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دہشت گرد کے گھر والوں سے تفتیش کے دوران سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ کفایت اللہ کو گھر میں باندھ کر رکھا گیا تھا لیکن وہ پانچ ماہ قبل فرار ہوگیا تھا۔

موصول اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشت گرد کی عمر بائیس سے تیئیس سال تھی۔ اہل خانہ کا کہنا ہے ان کا خیال تھا کہ کفایت اللہ افغانستان فرار ہوگیا تھا۔

پولیس ذرائع کے مطابق دہشت گرد کفایت اللہ تربیت یافتہ اور افغانستان آتا جاتا رہتا تھا۔ اس کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی ) ٹیپو گل گروپ سے تھا۔ کفایت اللہ خیبرپختونخوا میں بھی پولیس پر حملوں میں ملوث تھا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/AXGC81I

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages