’’صدر عارف علوی پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفی‘‘ - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, February 19, 2023

’’صدر عارف علوی پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفی‘‘

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور عمران خان کے اہم اتحادی شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفی دیں۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے بحران میں دھکیل کر عزت نہیں کمائی، سیاسی بک بک کرنے والوں کو بولنے دیں، صدر تاریخ دیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی پیر کو الیکشن کی تاریخ دیں یا استعفی دیں، 30اپریل تک سیاست کافیصلہ ہوگا اور ایک بجلی بھرا طوفان بھی آسکتا ہے،الیکشن صوبوں اور مرکز میں ایک ساتھ الیکشن ہوں گے، پاکستان کو سپریم کورٹ بچاسکتی ہے۔

مریم نواز سے متعلق سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کے بیانیےکےساتھ اس کا شوہر نہیں کھڑا، مریم نواز جواب دو کہ کون اس حکومت کو لایا اگر آپ کی حکومت نہیں ہے۔

اپنی گرفتاری سے متعلق شیخ رشید احمد نے کہا کہ میری آنکھیں اور ہاتھ پاؤں باندھےگئے، پولیس کے سپاہی نےدوکمبل دئیے، آدھاسامان جیل میں چھوڑ آیا ہوں،ایک دن میں میراچالان آیاہے، یاد رکھنا نیا شیخ رشید زندہ ہوگیا تو تمہیں نیست ونابودکردوں گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ میرےفون ان کے پاس ہیں، اندازہ ہےکون لوگ ہیں جن کے پاس فون ہے، مجھ سے پاس ورڈ پوچھ لیا، میں رونا پیٹنا نہیں مچانا چاہتا، ارشد شریف نہیں شیخ رشید ہوں، اگر مارا جاؤں تو آصف زرداری، بلاول اور شہباز شریف سمیت 5 لوگ مجرم ہوں گے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ خواجہ آصف نے اعتراف کرلیا ملک ڈیفالٹ ہوگیا ہے، جو ریاست کو دیوالیہ کہےگا وہ غدار ہوگا، 10 ہزار کنٹینر پورٹ پر کھڑے ہیں اور قیمتوں کو بڑھانے سے بھی آئی ایم ایف مطمئن نہیں، اسحاق ڈار کے اعداد و شمار غلط تھے، اس پر مشرف دور میں جرمانہ ہوا۔

نواز شریف سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان کو 4 گولیاں لگیں ہیں تو ڈاکٹر دیکھ رہا ہے، نواز شریف کو توکوئی ڈنگر ڈاکٹر بھی نہیں دیکھ رہا، حکومت بدلے 10مہینے ہوگئے آئے نا نواز شریف۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/LuH6gdz

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages