آئی ایم ایف کا پاکستان میں امیر طبقے سے سبسڈیز واپس لے کر ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, February 19, 2023

آئی ایم ایف کا پاکستان میں امیر طبقے سے سبسڈیز واپس لے کر ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ

آئی ایم ایف نے پاکستان سے امیر طبقے سے سبسڈیز واپس لے کر ٹیکس وصول کرنے کا مطالبہ کردیا۔

آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے جرمن خبر رساں ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کو قرضوں کی ری اسٹرکچرنگ نہیں بلکہ ملک چلانے کیلئے سخت اقدامات کی ضرورت ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے کہا کہ ہم پاکستان سے ایسے اقدامات کا مطالبہ کررہے ہیں، جس کی اشد ضرورت ہے وہ ایک ملک کی طرح چل سکے، اور ایسے خطرناک مقام پر نہ پہنچے جہاں اسے دوبارہ سے تعمیر کی ضرورت پڑے۔

کرسٹالینا جارجیوا نے کہا کہ ہم دو چیزوں پر زور دے رہے ہیں، نمبر ایک ٹیکس ریونیو، سرکاری شعبہ ہو یا نجی شعبہ، زیادہ کمانے والوں کو زیادہ ٹیکس دینا چاہیے، دوسری چیز ہے ان لوگوں کو سبسڈی دیں کہ جن کو اس کی واقعی ضرورت ہے۔

ایم ڈی آئی ایم ایف نے پاکستان میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات اور ایک تہائی آبادی متاثر ہونے پر دکھ کا اظہار کیا۔

دوسری جانب پاکستان کیجانب سے آئی ایم ایف کی کڑی شرائط پر تیزی سے عملدرآمد کے باعث اسٹاف لیول معاہدہ آئندہ چند روز میں طے پانے کا قومی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/Tl8WxGX

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages