پاکستانی عازمین حج کيلئےکروناٹیسٹ کی سرکاری رپورٹس تسلیم کرنےسےانکار - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Friday, June 3, 2022

پاکستانی عازمین حج کيلئےکروناٹیسٹ کی سرکاری رپورٹس تسلیم کرنےسےانکار

سعودی عرب نے پاکستانی عازمین حج کيلئے کرونا ٹیسٹ کی سرکاری رپورٹس تسلیم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

وزارت حج کی جانب سے بتایا گیا کہ سعودی عرب نے6نجی لیبارٹریز سے کرونا ٹيسٹ کرانا لازمی قرار دے ديا ہے۔

عازمين کو4250روپے کرونا ٹیسٹ فیس حج پیکج سے الگ ادا کرنے ہوں گے۔ مخصوص لیبارٹریز کے کاؤنٹرز حاجی کیمپوں میں قائم کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی بتایا گیا کہ کرونا ٹیسٹ رپورٹ بھی48 کے بجائے72 گھنٹے پہلے جمع کرانا ہوگی۔

سرکاری اسکیم کے تحت اخراجات

وفاقی حکومت نے حج 2022ء کیلئے سرکاری اسکیم کے تحت اخراجات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق قربانی کے ساتھ فی کس اخراجات 8 لاکھ 60 ہزار 177 روپے جبکہ قربانی کے بغیر 8 لاکھ 14 ہزار 807 ہوں گے۔

سرکاری حج اسکیم کے تحت اخراجات کی جاری تفصیلات کے مطابق رواں سال حج 2020ء کے مقابلے میں 3 لاکھ 9 ہزار 157 روپے مہنگا ہوگا، کرونا پابندیوں سے قبل حج اخراجات 5 لاکھ 51 ہزار 20 روپے تھے۔

حج آپریشن کی تفصیلات

واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور کے مطابق پہلی حج پرواز 5 اور 6 جون کی درمیانی شب اسلام آباد سے روانہ ہوگی۔

اسلام آباد سے پی آئی اے کی پرواز سے 329 مسافر ، لاہور سے ایئربلیو کی پرواز سے 220 مسافر۔ کوئٹہ سے پی آئی اے کی پرواز سے 164 مسافر اور لاہور سے قومی ایئرلائن کی پرواز سے 393 مسافر حج کیلئے روانہ ہونگے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ حج آپریشن کا آغاز ہی 5 روز تاخیر سے شروع ہوگا، پہلی پروازبروز منگل 31 مئی کو روانہ ہونا تھی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/v0Nw64h

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages