تحریک انصاف حکومت نےگوادر پورٹ کی ترقی کے نام پراربوں روپے کا ضیاع کیا،وزیراعظم - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, June 4, 2022

تحریک انصاف حکومت نےگوادر پورٹ کی ترقی کے نام پراربوں روپے کا ضیاع کیا،وزیراعظم

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ گوادر کے لوگوں کے لیے کوئی بھی پانی اور بجلی کا منصوبہ مکمل نہیں کیاجاسکا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ گوادرکےحالیہ دورے کے دوران مجھے احساس ہوا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کس طرح گوادر کے لوگوں کا نقصان کیا۔ اربوں روپے اور قیمتی وقت ضائع کرنے کے ساتھ گزشتہ حکومت گوادر کے مقامی لوگوں جنہوں نے بندرگاہ کی تعمیر کیلئے قربانیاں دیں، ان کے لئے بجلی اور پانی کے لیے ایک بھی منصوبہ مکمل کرنے میں ناکام رہی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ گوادرائیرپورٹ اورگوادر بندرگاہ کی بھی یہی صورتحال ہے۔ بندرگاہ پر ڈریجنگ نہ کرنے کی وجہ سے کوئی بڑا مال بردار بحری جہاز لنگر اندازنہیں ہو سکتا۔

انھوں نےگوادریونیورسٹی،ایئرپورٹ اور پانی کیلئے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی فوری تعمیرمکمل کرنے کی ہدایات بھی جاری کردیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ میں پورے یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کی مجموعی ترقی بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی سے منسلک ہے۔ ہماری اتحادی حکومت بلوچستان کی صوبائی حکومت اور مقامی عمائدین کے بھرپور تعاون سے مستقبل کے لائحہ عمل کے تعین کیلئے پر عزم ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز گوادر کا دورہ کیا تھا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم پاکستان نے ایسٹ بے ایکسپریس وے کا افتتاح کیا اور ماہی گیروں کے لئے خصوصی پیکیج کا اعلان کیا۔

گوادرمیں وزیراعظم چائنہ بزنس سینٹربھی گئے جہاں انہوں نے چینی کمپنیوں کے حکام سے ملاقاتیں کیں۔

اس کےعلاوہ وزیراعظم نے 12لاکھ گیلن پانی یومیہ فراہم کرنےوالےڈی سیلینائزیشن پلانٹ کا سنگ بنیاد رکھا اور گوادر کے 3 ہزار سے زائد گھرانوں کے لئے سولر پینل دینے کے منصوبے کا افتتاح کیا۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/TORGeq0

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages