عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ حکومت بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے اور پنجاب کابینہ نے سرکاری پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور میں بروز ہفتہ 4 جون کو میڈیا سے گفتگو میں پاکستان مسلم لیگ ( نواز ) ن کے ترجمان عطااللہ تارڑ نے کہا کہ پچھلے 4 سال میں سیاسی مقدمات قائم کر کے قوم کا پیسہ ضائع کیا گیا، 2018 میں ن لیگ مہنگائی کی شرح4فیصدپر چھوڑ کر گئی تھی، جب ن لیگ اقتدار میں واپس آئی تو مہنگائی کی شرح 14 فیصد تھی، کہتے تھے بزدار کے گھر میں بجلی نہیں ہے اس لئے وزیراعلیٰ بنایا گیا، ہم نے تو کبھی ایسے پیسہ خرچ نہیں کیا، اس ہی بزدار نے وزیراعلیٰ ہاؤس کی تزئین و آرائش پر کروڑوں روپے لگائے۔
عطا تارڑ کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم نے آٹا سستا کر دیا ہے،نان بائی ایسوسی ایشن روٹی سستی کرے، سستا آٹا اسمگل نہ ہو اس کیلئے پوری نگرانی کا فیصلہ کیا ہے، پختونخوا حکومت گندم کی خریداری کا ٹارگٹ پورا نہیں کرسکی، ہم کے پی حکومت کو بھی اچھے داموں میں گندم فراہم کریں گے۔
اس موقع پر انہوں نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کابینہ نے سرکاری پیٹرول نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وزراء سرکاری کاموں کیلئے بھی ذاتی خرچ پر پیٹرول خریدیں گے، ہم نئی گاڑیاں نہیں خریدیں گے، کسی آفس کی تزئین و آرائش نہیں ہوگی، آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیں گے۔
عطا تارڑ نے کہا کہ عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ملک و قوم کو دیوالیہ کر دیا، انہوں نے دونوں ہاتھوں سے ملک کو لوٹا،گزشتہ حکومت نے عوام سے کیا ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا۔ عمران نیازی سے زیادہ ڈرپوک ملکی تاریخ میں نہیں آیا، وہ منرل واٹر بھی کے پی حکومت کے خرچ سے پیتا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/8Q2KEav
No comments:
Post a Comment