لاہور کے علاقے انارکلی بازار میں دھماکے میں ملوث گرفتار دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو اسلحہ اور بارودی مواد کی ريکوری کیلئے کھوکر پنڈ لے جايا جا رہا تھا کہ ٹھکانے پر پہنچتے ہی ساتھی چار دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، جس سے گرفتار دونوں دہشت گرد عبدالرزاق اور ثنا اللہ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے مشہور نیو انارکلی بازار میں رواں سال جنوری میں دھماکا ہوا تھا، جس میں کم از کم تین افراد جاں بحق، جب کہ 26 زخمی ہوئے تھے۔
حملے کی ذمہ داری علیحدگی پسند تنظیم بلوچ نیشنل آرمی کی جانب سے قبول کی تھی۔
لاہور پولیس کی جانب سے ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت سلنڈر دھماکا بتائی گئی تھی تاہم بعد میں پولیس کے ترجمان رانا عارف نے پاکستانی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی تھی کہ بم موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔
دھماکا انارکلی بازار میں سرکلر روڈ کے قریب ہوا اور یہ کہ دھماکا خیز مواد بینک کے باہر کھڑی کی گئی ایک موٹرسائیکل میں نصب تھا۔
دھماکے میں ڈیڑھ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، جب کہ دھماکے میں عمارت اور 8 موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Y3eHCvj
No comments:
Post a Comment