اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, June 4, 2022

اوگرا نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دیدی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے گیس مہنگی کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرا کی جانب سے نے گیس کی قیمتوں میں 45 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سوئی نادرن کیلئے گیس کی قیمت میں 45 فیصد کا اضافہ اور سوئی سدرن کیلئے گیس کی قیمت میں 44 فیصد کا اضافہ منظور کیا گیا ہے۔

نوٹی فیکیشن کے مطابق ناردرن کی گیس 266 روپے 58 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے۔

سوئی سدرن صارفین کیلئے گیس کی قیمت میں 308روپے 53پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔

ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ مالی سال 2022,23 کیلئے کیا گیا۔ گیس کی قیمت میں اضافے کا اطلاق وفاقی حکومت کے نوٹی فیکیشن کے بعد ہوگا۔

دوسری جانب بجلی کے بعد پنجاب میں گیس بحران شدت اختیار کر گیا۔ ترجمان سوئی نادرن کے مطابق پنجاب کی ٹیکسٹائل ملز کو گیس کی فراہمی بند ہے، جس کی وجہ سے ملز کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایل این جی سسٹم میں بروقت شامل نہ کرنے پر گیس کی قلت ہوئی ہے۔

ترجمان اپٹما کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹ استعمال کرنے والی ٹیکسٹائل ملز کی گیس بند کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایل این جی جہاز لنگر انداز ہونے کے بعد گیس کی قلت ختم ہوجائے گی۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/dsE40jW

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages