کراچی سٹی کورٹ کے عملے نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا۔
جمعرات کو کراچی سٹی کورٹ میں وکلا کی جانب سے چوکیدار پر تشدد کیا گیا جس کے بعد ججز گیٹ بند کرنے پرعدالتی عملے نے احتجاج کیا۔
اس دوران کراچی کی مصروف ترین ایم اے جناح روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی اور عدالتی عملے کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا اور اور وکلا کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ داخلی دروازوں پر سائلین اور عملے کا رش لگ گیا۔
احتجاج کے دوران سٹی کورٹ میں ججز، عدالتی عملے اور سائلین کا داخلہ بند کردیا گیا۔ کراچی بار نے بھی ججز کے رویے پر ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/3snKarI
No comments:
Post a Comment