ملک میں بجلی کا بحران سنگین ہورہا ہے اور شارٹ فال 7 ہزار 365 میگاواٹ تک پہنچ گیاہے۔
پاور ڈویژن کےمطابق ملک میں پن بجلی کی پیداوارمیں کمی ہوئی ہے اورپن بجلی کی پیداوار5ہزار147سے4ہزار622میگاواٹ پرآگئی ہے۔
اس وقت بجلی کی پیداوار19ہزار135 میگاواٹ اور طلب26 ہزار5سو میگاواٹ ہے جس سے شارٹ فال میں910میگاواٹ کا اضافہ ہوگیا ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں12سے16گھنٹے تک لوڈشیڈنگ جاری ہے جب کہ اسلام آباد ریجن میں بھی 8 سے 10 گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے جس سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/LgZ0kmf
No comments:
Post a Comment