اسلام آباد ہائی کورٹ نے پولیس کو پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر اور اسد قیصر کو گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔
اسلام آباد ہائی کورٹ میں 2 جون بروز جمعرات پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔ اس موقع پر حماد اظہر اور اسد قیصر عدالت میں پیش ہوئے۔
سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے اسد قیصر کے وکیل سے استفسار کیا کہ اسد قیصر صاحب کو کیا ہوا؟ جس پر وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے بعد ان کیخلاف بہت ایف آئی آر درج ہوئیں، اس سلسلے میں وہ متعلقہ فورم پر پیش ہونا چاہتے ہیں، حکومت کی جانب سے درج مقدمات کی تفصیلات بھی بھی آگاہ نہیں کیا گیا ہے، وکیل کی جانب سے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے خلاف جتنے بھی مقدمات ہیں ان کی تفصیلات ہمیں دی جائیں۔
اس موقع پر پی ٹی آئی لانگ مارچ کے تناظر میں پارٹی رہنماؤں کے خلاف درج مقدمات میں اسد قیصر اور حماد اظہر کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے عدالت نے سماعت 20 جون تک ملتوی کردی گئی۔
عدالت کی جانب سے دونوں رہنماؤں کو 5 ہزار روپے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا گیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسد قیصر کی درخواست پر سیکریٹری داخلہ اور دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ فریقین آئندہ سماعت تک جواب جمع کرائیں۔ عدالت نے یہ بھی کہا کہ چاروں صوبوں اور ایف آئی اے میں درج مقدمات کی تفصیلات بھی جمع کرائی جائیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/ebtwlzr
No comments:
Post a Comment