وفاقی وزیرداخلہ نے واضح کردیا ہے کہ لانگ مارچ کی تياريوں کا اعلان ہوتے ہی گرفتارياں کريں گے۔
وفاقی کابینہ نےتحریک انصاف کے مارچ سےنمٹنے کےليےاہم فیصلےکرليے ہیں اور مستقبل ميں لانگ مارچ روکنےکےليے5رکنی کميٹی قائم کردی گئی ہے۔ اس 5 رکنی کمیٹی کے سربراہ وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ ہونگے۔
حکومت نے چئیرمین تحریک انصاف عمران خان کے مسلح کارکنوں کے اعتراف پر تشویش کا اظہار کیا اور لانگ مارچ کو سیاسی سرگرمی کے بجائے ریاست مخالف سازش قرار دیا۔
وزیرداخلہ نے واضح کردیا کہ لانگ مارچ کی تياريوں کا اعلان ہوتے ہی گرفتارياں کريں گے اور گرفتاريوں کے ليے لانگ مارچ کا انتظار نہيں کريں گے۔
راناثنااللہ نےبتایا کہ تحریک انصاف والوں کو پہلے سے درج مقدمات ميں گرفتار کياجائےگا۔ انھوں نے بتایا کہ وزيراعلیٰ گلگت بلتستان اگر گلگت سے باہرنکلےتو گرفتار کرليں گے کیوں کہ جرائم پیشہ گروہ وفاق پر چڑھائی کرنا چاہتا ہے اور اس حوالے سے عمران خان اور ديگر رہنماؤں کی ٹيليفونک گفتگوموجودہے۔
وزيرداخلہ نے یہ بھی بتایا کہ اگر کابينہ نے اجازت دی تو بغاوت کے مقدمات بھی درج کيےجائيں گے۔
گذشتہ روز رانا ثنا نے سماء کے پروگرام میں بتایا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگ ریڈ زون کو بریک کرنا چاہتے تھے، اگر ریڈ زون بریک ہوتا تو مظاہرین پارلیمنٹ ہاؤس، وزیراعظم ہاؤس اور سپریم کورٹ کی بلڈنگ پر چڑھ دوڑتے، امن و امان اور دہشت گردی سے متعلق پولیس نے مقدمے درج کرائے ہیں، غداری اور بغاوت سے متعلق ہمارے پاس شواہد موجود ہیں، کابینہ سے استدعا کی ہے کہ وہ مقدمہ درج کرانے کیلئے اجازت دے تاکہ اسی الزام میں ان کیخلاف مقدمہ چلے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/jSdlYG1
No comments:
Post a Comment