عام انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے،چیف الیکشن کمشنر - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday, June 1, 2022

عام انتخابات کا فیصلہ حکومت نے کرنا ہے،چیف الیکشن کمشنر

الیکشن کمیشن اسلام آباد میں 2 نئے ممبران نے حلف اٹھالیا جس کے بعد الیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل ہوگئی۔

یکم جون بروز بدھ کی صبح الیکشن کمیشن ارکان کی تقریب حلف برداری ہوئی۔الیکشن کمیشن کے2 نئے ممبران نے حلف اٹھا لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے نئے ممبران سے حلف لیا۔

الیکشن کمیشن میں پنجاب سےبابرحسن بھروانہ اور خیبرپختونخوا سے جسٹس(ر)اکرام اللہ شامل ہوئے ہیں۔ نئےممبران کےتقررسےالیکشن کمیشن کی تشکیل مکمل ہوگئی۔

اس موقع پر چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کا کہنا تھا کہ بلاخوف ودباؤ فیصلے کرتے ہیں اور کرتےرہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ اگران فیصلوں سے کوئی ناراض یا خوش ہوتا ہے تو ہوتا رہے تاہم آئین کے مطابق چلتے رہیں گے۔

چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ نے واضح کردیا کہ ملک میں عالم انتخابات کب ہونےہیں،یہ فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔

انھوں نے بتایا کہ ضمنی انتخابات کےحوالےسےآئین بہت واضح ہے۔

مردم شماری سے متعلق سکندرسلطان راجہ نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری پرحکومت سے رابطے میں ہیں اور31 دسمبر 2022 تک حکومت ڈیجیٹل مردم شماری کےنتائج شائع کرے کیوں کہ مردم شماری کے نتائج شائع ہونے تک حلقہ بندی نہیں ہوسکتی۔

چیف الیکشن کمشنر نے خدشہ ظاہر کیا کہ اگر31 دسمبرتک نتائج شائع نہ ہوئے تو اکتوبر2023میں انتخابات مشکل ہوجائیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/uKLBOt8

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages