باٹا پور کے علاقے میں 10 کروڑ تاوان کیلئے بچے کو اغوا کرنے والا ملزم فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔
پولیس کے مطابق باٹا پور کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ملزم ہلاک ہوا۔
ڈی ایس پی علی بٹ کے مطابق پولیس پارٹی ملزم کو گرفتار کرنے بھسین گاؤں پہنچی تھی۔ ملزم نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کی اور جوابی فائرنگ میں مارا گیا۔
ڈی ایس پی کے مطابق ملزمہ کی ساتھی خاتون اور مغوی بچے کی سوتیلی نانی مہوش کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ملزم نے چند روڈ قبل پانچ سالہ بچے عریض کو تاوان کے لئے اغوا کیا تھا۔ ملزم کی لاش کو پوسٹ ماڑٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بچے کو تھانہ سندر کی حدود سے اغوا کیا گیا تھا۔
ملزمان نے 13مئی کی شام بچے کو تھانہ سندر حدود میں نجی سوسائٹی کے پارک سے اغوا کیا تھا۔ بچے کے اغواء کا مقدمہ 939/22 مورخہ13 مئی کو تھانہ سندر میں اس کے والد احمد یار کی مدعیت میں درج ہوا تھا۔
بچے عریض کی سوتیلی نانی مہوش نے دوست شہباز کے ساتھ مل کر تمام واردات کا منصوبہ بنایا تھا۔ مہوش اور شہباز کے منصوبے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے سجاد، اکرم اور اویس نے کلیدی کردار ادا کیا تھا، جو پولیس کی حراست میں ہیں۔
یہاں یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ مغوی بچے کے نانا نے دو شادیاں کر رکھی ہیں اور 25 سالہ مہوش ان کی دوسری بیوی ہے۔
ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لیے دوبئی کے نمبرز سے کانفرنس کال کے ذریعے مدعی سے رابطہ کرتے تھے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/n0ktzGm
No comments:
Post a Comment