فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر رہا۔
سوئٹزرلینڈ کے شہر لوزانے میں فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کا میچ دو دو گول سے برابر رہا۔
پاکستان نے میچ ختم ہونے سے20 سیکنڈ پہلے گول کرکے میچ برابر کیا، قومی ٹیم کی طرف سے ارشد لیاقت اور عبدالرحیم نے ایک ایک گول کیا، جب کہ بھارت کی طرف سے محمد راحیل اور گرساحبجیت سنگھ نے گول اسکور کیے۔
آج بروز اتوار 5 جون کو پاکستان دو میچز کھیلے گا ۔ پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق پانچ بجے سوئٹزرلینڈ جب کہ دوسرا 7 بجے ملائیشیا کیساتھ کھیلے گا۔ اسی روز ٹورنامنٹ کا فائنل بھی کھیلا جائے گا۔ اس سے پہلے پاکستان نے اپنے پہلے میچ میں پولینڈ کو چار دو سے شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں پاکستان نے پولینڈ کو 4-2 سے ہرادیا۔
پاکستان کی جانب سے پہلا گول مرتضی یعقوب نے کیا، جب کہ ابوذر نے تین گول بناکر ہیٹ ٹرک مکمل کی۔ پولینڈ کی جانب سے وجیوک اور رابرٹ نے گول اسکور کیا۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/WMOSeDZ
No comments:
Post a Comment