پیر کوانٹر بینک میں ڈالر 199 روپے کی سطح پرآگیا۔
پیر30 مئی کو انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 76 پیسے کی کمی ہوئی اور ڈالر 199 روپے کی سطح پر آگیا۔
جمعہ 27 مئی کو دن کے شروعات میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں یکدم ڈھائی روپے کی کمی ہوئی تھی اور ڈالر 200 روپے کی سطح سے نیچے آگیا تھا اور یہ رجحان دن بھر جاری رہا اور کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر 199.76 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر ڈھائی روپے کی کمی سے 201 روپے کا ہوگیا تھا۔
جمعرات 26 مئی کو انٹر بینک میں ڈالرکی قدر 9پیسے کے اضافے سے 202.01روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں 50 پیسے اضافے سے ڈالر 203 روپے 50 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچا۔
پچھلے ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 2.05روپے کا اضافہ ہوا جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر میں ہونے والے اضافہ3.30 روپے دیکھا گیا۔
اس سے قبل 19مئی کو حکومت کی جانب سے لگژری آئٹمزکی درآمدات پر پابندی عائد ہونے کے باعث جمعہ کو پاکستانی روپے پر امریکی ڈالر کے دباؤ میں کمی ہوئی تھی لیکن پچھلے پیر سے ایک بار پھر ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا جس کی رفتار بدھ تک تیز رہی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/Y4NSwL8
No comments:
Post a Comment