وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف آج بروز منگل 31 مئی کو ترکی کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
اہم دورے کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کی ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان سے وَن آن وَن ملاقات ہوگی۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر دوطرفہ تعلقات سمیت علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت بھی ہوگی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما اجلاس کے بعد ذرائع ابلاغ سے مشترکا خطاب کریں گے۔ ترک صدر اردوان وزیراعظم کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔
صدر اردوگان اور وزیراعظم مشترکا طور پر یادگاری نشان بھی جاری کریں گے۔ ترکی کے خارجہ امور، تجارت اور صحت کے وزراء بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کریں گے۔
اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ معروف ترک کمپنیوں کے سربراہ بھی انقرہ آمد پر وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم کے دورے کی مناسبت سے پاکستانی کاروباری شخصیات بھی ترکی روانہ ہو رہی ہیں، جب کہ وزراء، معاونین خصوصی اور اعلیٰ حکام بھی ہمراہ ہوں گے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں برس پاکستان اور ترکی کے درمیان سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے۔
دوسری جانب وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھی ترکی کے دورے پر انقرہ پہنچ گئے ہیں۔ ترکی آمد پر بلاول بھٹو زرداری کا انقرہ کے گورنر کی جانب سے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا گیا۔
انقرہ کے گورنر واصب شاہین نے ترکی آمد پر بلاول بھٹو زرداری کا خیرمقدم کیا۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور گورنر انقرہ واصب شاہین کےدرمیان باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/nfK1vY6
No comments:
Post a Comment