تحریک انصاف کاانتخابی اصلاحات کاحصہ بننے سےانکار - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, May 21, 2022

تحریک انصاف کاانتخابی اصلاحات کاحصہ بننے سےانکار

پاکستان تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات کاحصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

حکمران اتحاد نےعام انتخابات سےقبل انتخابی اصلاحات پر کام شروع کردیا ہے، اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویزاشرف کو پارلیمانی کمیٹی تشکیل کرنی ہے۔

پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کے لیے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے نام اسپیکر راجا پرویز اشرف کو بھجوانے تھے۔تحریک انصاف نے کمیٹی کے لئے چیئرمین کو نام دینے سے انکار کرديا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کمیٹی کے بائیکاٹ کے بعد حکومت نے تحریک انصاف کے بغیر ہی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینےکا فیصلہ کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کوشاہ زین بگٹی،غوث بخش مہراورکشور زہرا کے نام موصول ہوچکے ہیں تاہم مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلزپارٹی نے ابھی تک حتمی نام نہیں دیے۔

اسپیکر نے سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کوجلد نام بھجوانےکی ہدایت کردی ہے۔

تحریک انصاف نے انتخابی اصلاحات سے متعلق قانون سازی کی تھی جس کے تحت مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال اور پیپلز پارٹی کی شازیہ مری کا کہنا تھا کہ متعدد ترامیم آئین کی خلاف ورزی ہیں جنہیں یک طرفہ طور پر منظور کرایا گیا۔

تحریک انصاف کی قانون سازی کے تحت انتخابی فہرستوں کی تشکیل کی ذمہ داری الیکشن کمیشن سے لے کر نادرا کو دی گئی تھی۔

اس کےعلاوہ حلقہ بندیاں آبادی کے تناسب کے بجائے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد کومدنظر رکھتے ہوئے کی جانی ہے۔

تحریک انصاف نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال اوربیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے حوالے سے بھی قانون سازی کی تھی۔ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) تحریک انصاف کے منظور کرائے گئے قوانین کی شدید مخالف ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/1mjc2eb

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages