حکومت نے بجلی اور تیل پر سبسڈی کم کرنیکا پلان بنالیا - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, May 21, 2022

حکومت نے بجلی اور تیل پر سبسڈی کم کرنیکا پلان بنالیا

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز ( آئی ایم ایف ) کے درمیان مذاکرات میں حکومت نے بجلی اور تیل پر دی جانے والی سبسڈی کم کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان جمعہ 20 مئی کو ہونے والے دوحا مذاکرات کے دوران پیٹرول مرحلہ وار مہنگا کرنے کا پلان ترتیب دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی سبسڈی کے غریب طبقات تک محدود کرنے کیلئے بھی تجاویز بھی پیش کی گئیں۔ مذاکرات کے دوران بجلی کے نقصانات کم کرنے پر بھی بات چیت ہوئی، بجلی مہنگی کرنے کے لیے مرحلہ وار طریقہ کار پر تبادلہ خیال بھی ہوا۔

حکومتی اور آئی ایم ایف وفد نے رواں مالی سال 2022-2023 کے بجٹ اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کے ڈیٹا پر بھی تفصیلی گفتگو کی، پاکستان نے آئی ایم ایف کو اخراجات میں کمی کے لیے پلان دیا ہے ، جب کہ غیر ضروری اخراجات میں کمی کے لیے مختلف تجاویز پر بھی مشاورت کی گئی۔ ملاقات میں ترقیاتی بجٹ کی ترجیحات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

دوحا میں ہونے والے تیسرے راؤنڈ میں حکومت نے پیر سے قبل بجلی اور تیل پر سبسڈی میں کمی کی یقین دہانی کرائی ہے، جب کہ حکام کی جانب سے آئی ایم ایف کو لگژری اشیاء درآمد پر پابندی کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات 25 مئی تک جاری رہیں گے۔

حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات میں مثبت پیش رفت ہو رہی ہے۔ عالمی مالياتی ادارے کو ٹیکس محاصل، بجٹ اہداف اور نجکاری پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ دوران گفتگو بجلی و گیس پر سبسڈی بتدریج کم کرنے کی تجویز سامنے آئی۔

آئی ایم ایف کو بجلی کے کارخانوں کی نجکاری کے پروگرام سے آگاہ کرنے کيساتھ ایکٹو لسٹ میں شامل سرکاری اداروں کی نجکاری کا شیڈول بھی فراہم کر دیا گیا۔ آئی ایم ایف نے لکچدار ایکسچینج ریٹ پالیسی برقرار رکھنے پر زور ديا۔

مذاکرات میں پاکستان نے پالیسی ریٹ میں مزید اضافے کے بارے میں رعایت مانگی لی۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے مذاکرات پچيس مئی تک جاری رہیں گے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/EXd8ucp

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages