شیخوپورہ کےعلاقے نارنگ منڈی میں 4 سالہ بچی سے زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق نارنگ منڈی میں 2 روز قبل عامر نامی شخص نے 4 سالہ بچی کو ویرانے میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ ڈی پی او فیصل مختار نے واقعے کا نوٹس لے کرملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا جس پر تھانہ نارنگ منڈی پولیس ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو 2 روز میں گرفتار کرلیا۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ متاثرہ بچی کا اسپتال سے میڈیکل کروا لیا گیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ انصاف کی فراہمی یقینی بناتے ہوئے ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
والدین سے بھی درخواست کی گئی کہ وہ بچوں کے تحفظ کو مدنظر رکھتے ہوئے ان پر خاص توجہ دیں۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/LbgJoS2
No comments:
Post a Comment