لاہور کے علاقہ سندر سے 10 کروڑ روپے تاوان کے لیے اغوا ہونے والا بچہ بازیاب کروالیا گیا۔
سی آئی اے پولیس نے بتایا کہ 5 سالہ عریض کو پولیس ٹیم نے سندر سے برآمد کرکے والدین کے حوالہ کردیا۔
عریض کو سندر کے علاقہ سے گھر کے سامنے سے ماسک لگائے 2 اغواکار موٹرسائیکل پر بٹھا کر لے گئے تھے۔
واقعے کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آنے کے بعد یہ کیس سی آئی اے پولیس کو سونپ دیا گیا تھا۔ ایس پی سی آئی اے عاصم افتخار ، ڈی ایس پی محمد علی بٹ اور نبی بخش نے ٹیم کے ہمراہ آپریشن کرکے بچے کو بحفاظت بازیاب کروایا۔
سی آئی اے پولیس نے بچے کووالدین کے حوالے کیا تو رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے۔
والدین نےاظہارِ تشکرکرتے ہوئے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔ پولیس کےمطابق اغوا کاروں کی گرفتاری اور برآمدگی کے حوالہ سے افسران جلد نیوز کانفرنس میں تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/eCmd3qu
No comments:
Post a Comment