میسی کھلاڑیوں کے ایلون مسک بن گئے - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, May 14, 2022

میسی کھلاڑیوں کے ایلون مسک بن گئے

Lionel Messi PSG First Press Conference: the Best Quotes and Answersارجنٹائن کے معروف فٹ بالر لیونل میسی فوربس میگزین کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ایتھلیٹس کی سالانہ فہرست میں سرفہرست آگئے۔

پیرس سینٹ جرمین ( پی ایس جی) کے کھلاڑی نے امریکی باسکٹ بال کھلاڑی لیبرون جیمز اور مانچسٹر یونائیٹڈ کے اسٹرائیکر کرسٹیانو رونالڈو کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

یکم مئی 2022 کو ختم ہونے والے 12 ماہ کی مدت کے دوران میسی کی آمدنی 130 ملین ڈالر تھی، جس میں 55 ملین ڈالر بونس بھی شامل ہے۔ اس سے قبل سال 2021 میں آئرش مکسڈ مارشل آرٹس کھلاڑی کونور میک گریگور اس فہرست میں سر فہرست تھے۔

نئی فہرست میں لاس اینجلس لیکرز کے کھلاڑی جیمز 121 ملین ڈالر کی آمدنی کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ انہوں نے این بی اے میں ایک کھلاڑی کا اپنا سابق ریکارڈ توڑ دیا جس کی آمدنی 96.5 ملین ڈالر تھی، جب کہ پرتگال کے کپتان رونالڈو کی آمدنی 115 ملین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

برازیل کی قومی ٹیم کے کھلاڑی نیمار کروڑ پتی کھلاڑیوں میں 95 ملین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ چوتھے نمبر پرہیں، جب کہ گولڈن اسٹیٹ واریئرز کے کھلاڑی اسٹیفن کری کے اثاثوں کی مالیت 92 اعشاریہ 8 ملین ڈالر ہے۔

بروکلین نیٹس کے کیون ڈیورنٹ نے 92 ملین ڈالر کمائے اور وہ چھٹے نمبر پر ہیں۔ سوئس ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر جنہوں نے گھٹنے کی سرجری کی وجہ سے سیزن ختم ہونے سے قبل 2021 میں صرف پانچ ٹورنامنٹس میں حصہ لینے کے باوجود 90.7 ملین ڈالر کمائے۔

میکسیکن باکسر کینیلو الواریز آٹھویں نمبر پر ہیں اور ان کے اثاثوں کی مالیت 90 ملین ڈالر ہے۔ امریکی فٹ بال کھلاڑی ٹام بریڈی کی دولت 83.9 ملین ڈالر اور یونانی یانس اینٹٹوکومبو ملواکی بکس کی دولت80.9 ملین ڈالر ہیں۔

فوربز نے کہا کہ کھیل سے کھلاڑیوں کے معاہدوں سے حاصل ہونے والی آمدنی میں 12 ماہ کی مدت میں حاصل ہونے والی تمام انعامی رقم، تنخواہیں اور بونس شامل ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/Y5HOGld

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages