شمالی وزیرستان: فوجی گاڑی پر خودکش حملہ،3 اہل کار شہید - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, May 15, 2022

شمالی وزیرستان: فوجی گاڑی پر خودکش حملہ،3 اہل کار شہید

وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں فوجی گاڑی پر خود کش حملے میں 3 اہل کار شہید، جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی اہس پی آر) کے مطابق وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں سیکیورٹی فورسز پر ہونے والے خود کش حملے میں 3 اہل کار اور 3 بچے شہید ہوگئے۔

خود کش حملہ عید گاؤں کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر 14 مئی کی شام کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق شہدا کے جسد خاکی اور زخمی اہل کاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ منتقل کردیا گیاہے۔ حملے کے بعد علاقے میں فورسز کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

شہید اہلکاروں کی شناخت لانس حوالدار زبیر قادر، سپاہی عزیر اصفر اور سپاہی قاسم مقصود کے ناموں سے کی گئی ہے، جب کہ شہید ہونے والے بچوں ميں 11 سالہ احمد ،8 سالہ احسن اور 4 سالہ انعم شامل ہیں۔

عسکری ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس ایجنسیاں خود کش حملہ آور اور اس کے سہولت کاروں سے متعلق تحقیقات کر رہی ہیں۔



from SAMAA https://ift.tt/B5JGLDM

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages