حج 2022 کی قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, May 15, 2022

حج 2022 کی قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی

سرکاری حج اسکیم کے تحت حج کی سعادت حاصل کرنے والوں کے نام کا اعلان آج بروز اتوار 15 مئی کو کیا جائے گا۔

حج 2022 کی قرعہ اندازی آج اسلام آباد میں ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق پاکستان کیلئے حج کوٹہ 81 ہزار مقرر ہے۔ ملک بھر سے سرکاری اسکیم کیلئے 63 ہزار سے زائد حج درخواستیں جمع ہوئیں۔

سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ 32 ہزار ہے۔ ٹوٹل کوٹہ میں 40 فیصد سرکاری اور60 فیصد پرائیویٹ حج اسکیم کا ہے۔ سرکاری اسکیم کے تحت حج اخراجات سات سے دس لاکھ روپے ہوں گے۔

رپورٹس کے مطابق دیگر سالوں کی نسبت اس سال درخواستیں کم وصول ہوئی ہیں۔ وقت کی کمی کے باعث حج درخواستوں کی وصولی میں توسیع نہیں کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق عازمین حج وزارت کی ویب سائٹ سے بھی اپنے کوائف کی تصدیق کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بینکوں کے ذریعے درخواستیں جمع کرانے کا جمعہ 13 مئی کو آخری روز تھا۔

وزارت مذہبی امور کا اعلان

کوویڈ کے بعد پہلی بار بین الاقوامی سطح پر حج انتظامات کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کیلئے اس سال حج 2022 میں 81 ہزار 132 عازمین کا کوٹہ رکھا گیا ہے۔ 40 فیصد عازمین سرکاری اسکیم، جب کہ 60 فیصد نجی اسکیم کے ذریعے عازم حجاز مقدس ہونگے۔ پرائیویٹ طور پر حج 12 لاکھ سے بھی بڑھنے کے امکانات ہیں۔

ہیلپ لائن نمبر

وزارت مذہبی امور نے ہیلپ لائن 0519205696 اور 0519216980 تا82 کا اجرا کر دیا۔ عازمین حج آفیشل واٹس نمبر 03063332555 پر بذریعہ میسج رہنمائی لے سکتے ہیں۔

حج کیلئے اس سال عمل کی حد مقرر

حج کیلئے اس سال عمر کی بالائی حد 65 سال مقرر کی گئی ہے، حج کیلئے کرونا ویکسین اور بوسٹر ڈوز لگوانا لازم ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/A9sXZTq

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages