نامور آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز گاڑی کے حادثے میں ہلاک - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Sunday, May 15, 2022

نامور آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈز گاڑی کے حادثے میں ہلاک

Cricket world reacts to death of Andrew Symonds | cricket.com.auآسٹریلیا کے سابق کرکٹر اینڈریو سائمنڈز ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ ان کی گاڑی کوئین سلینڈ کے علاقے ٹاؤنزول میں حادثے کا شکار ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق لیجنڈ کرکٹر شین وارن کے انتقال کے بعد اسپورٹس کی دنیا کیلئے اینڈریو سائمنڈز کی ہلاکت بڑا دھچکا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ ہفتے کی رات کو پیش آیا۔ ان کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے کے بعد مقامی ایمرجنسی اہلکاروں نے ان کو بچانے کی کوشش تاہم جانبر نہ ہو سکے۔

سابق آسٹریلوی کرکٹر جیسن گیلیپسے نے ہفتے ہی کی رات گئے ٹویٹ میں اینڈریو کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’ایک خوفناک خبر، ہم آپ کو بہت مس کریں گے۔
سوشل میڈیا پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے اس اچانک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لینجنڈری کھلاڑی کی ہلاکت کی خبر سامنے آتے ہی آر آئی پی رائے ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ 46 سالہ کینگرو کھلاڑی نے اپنے کیریئر کے دوران 26 ٹیسٹ اور 198 ون ڈے میچز کھیلے۔

اینڈریو سائمنڈز اپنے ایک جارحانہ بلے باز اور اچھے بولر تھے، جب کہ اپنی بہترین فیلڈنگ کیلئے بھی بہت مشہور تھے۔ اینڈریو سائمنڈز نے 2006 اور 2007 میں ایشز سیریز کے دوران انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کی نمائندگی کی تھی۔ وہ برطانیہ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئے۔ اسکول کے ابتدائی دنوں میں ہی انہوں نے کرکٹ کا آغاز کیا۔

کینگرو کھلاڑی 46 سالہ اینڈریو نے اپنے کیرئر کے دوران 26 ٹیسٹ 198 ون ڈے اور 14 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے، اینڈریو سائمنڈز نے انٹرنیشنل کیریئر میں مجموعی طور پر6 ہزار 887 رنز اور 165 وکٹیں حاصل کیں۔ لیجنڈری آل راؤنڈر 2مرتبہ آسٹریلوی ورلڈ چیمپئن اسکواڈ کا حصہ بھی رہے۔

اینڈریو سائمنڈ کی موت پر سابق کرکٹرز نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے کرکٹ کی دنیا کے لیے صدمہ قرار دیا ہے۔ کرکٹر ایڈم گلکرسٹ، جیسن گلیسپی نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ یہ واقعہ تکلیف دہ ہے۔

افسوسناک واقعے پر پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب اختر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اینڈریو سائمنڈز کی موت کا سن کر بہت اداسی ہوئی۔ بھارتی کرکٹرز ہربھجن سنگھ ، انیل کمبلے اور لکشمن نے بھی سائمنڈز کی موت پر دکھ کا اظہار کیا۔

سابق انگلش کپتان مائیل وون کا کہنا ہے کہ سائمنڈز کی موت کا یقین نہیں آرہا۔ اینڈریو کاؤنٹی میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی رکھتے تھے۔
انہوں نے 1995 مورگن کے خلاف گلوسیٹر شائر کی طرف سے کھیلتے ہوئے 16 چھکے لگائے تھےان کا یہ ریکارڈ 29 سال بعد پچھلے ہفتے ہی ٹوٹا جو بین سٹوکس نے توڑا۔ اہل خانہ کے مطابق اینڈریو سائمنڈز کی آخری رسومات آج ادا کی جائیں گی۔



from SAMAA https://ift.tt/IAdeQV3

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages