دفعہ 144 بھی کام نہ آئی،میٹرک کمپیوٹر سائنس کا پرچہ آؤٹ - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Tuesday, May 17, 2022

دفعہ 144 بھی کام نہ آئی،میٹرک کمپیوٹر سائنس کا پرچہ آؤٹ

کراچی میں نویں اور دسویں امتحانات کے پہلے ہی روز نویں جماعت کے کمپیوٹر سائنس کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔

انتظامیہ کی جانب سے امتحانی مراکز کے اندر اور باہر دفعہ 144 بھی کسی کام نہ آ سکی۔ میٹرک کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ آؤٹ ہوگیا۔ پرچہ ساڑھے 9 بجے شروع ہونا تھا۔

نقل کی روک تھام کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے دفعہ 144نافذ کی گئی تھی، جب کہ موبائل فون بھی امتحانی مراکز میں ساتھ لانے پر پابندی لگائی گئی تھی۔

امتحانی مراکز پر موجود انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اساتذہ اور طلباء کو موبائل لانے پر پابندی کے باوجود پرچہ آ ؤٹ ہوا۔ دوسری جانب نواب شاہ میں بھی نویں کلاس کا اردو اور سندھ کا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا۔ پرچہ آؤٹ ہوتے ہی واٹس ایپ پر وائرل ہوگیا۔

آج نویں جماعت سائنس گروپ کا کمپیوٹر اسٹڈیز کا پرچہ ہورہا ہے، 1 لاکھ 58 ہزار 869 طلبا و طالبات پرچہ دیں گے، جب کہ نویں جماعت جنرل گروپ کے طلبہ کا جنرل سائنس کا پرچہ بھی آج دن ڈھائی بجے ہوگا، جس میں 17 ہزار 782 طلبہ شریک ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ چیئرمین میٹرک بورڈ بھی آج سے شروع ہونے والے امتحانات کے مراکز کا دورہ کر رہے ہیں۔

بورڈ آفس کی پرانی روایت برقرار

اس سال بھی کراچی میں بورڈ آفس نے اپنی روایت برقرار رکھی اور متعدد طالب علموں کو امتحانات سے قبل ایڈمٹ کارڈز نہ مل سکے۔ پرچہ شروع ہونے کے بعد بھی طالب علم بورڈ آفس کے باہر قطار لگائے کھڑے رہے۔

اس سال بھی کراچی ثانوی تعلیمی بورڈ تمام طلباء کو ایڈمٹ کارڈ اجراء کرنے میں ناکام رہا۔ آج امتحان ہونے کے باوجود طلباء کی بڑی تعداد ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لیے بورڈ آفس پہنچ گئی، جہاں بورڈ انتظامیہ نے طلباء کو بورڈ آفس کے مرکزی دروازے پر روک لیا۔ طالبا کا کہنا ہے کہ کئی روز سے چکر لگا رہے ہیں، تاحال ایڈمٹ کارڈ کا اجراء نہ ہوسکا۔

دفعہ 144 نافذ

میٹرک بورڈ کے مطابق کراچی کے 18 ٹاؤنز میں 448 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جن کے اطراف دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ میں آج بروز منگل 17 مئی سے نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات کا آغاز ہو رہا ہے، اس موقع پر تمام امتحانی مراکز میں طلبہ اور اساتذہ کے موبائل لانے پر پابندی ہے۔

نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات میں 7 لاکھ 26 ہزار 979 طلبہ امتحان دیں گے۔ کراچی، حیدر آباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور نواب شاہ ڈویژنز میں 1312 امتحانی مراکز قائم اور 112 ویجی لینس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

ہیٹ ویو اور شدید گرمی کے پیش نظر سندھ بھر کے تمام امتحانی مراکز میں ٹھنڈا پانی کلاس روم تک مہیا کرنے کے لیے سہولت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ نقل روکنے کے لیے امتحانی مراکز کے اندر اور باہر سیکیورٹی سخت کی جائے گی۔



from SAMAA https://ift.tt/gboUmcd

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages