حنیف عباسی کو بطور معاون کام کرنے سے روک دیا گیا - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Tuesday, May 17, 2022

حنیف عباسی کو بطور معاون کام کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کو بطور معاون خصوصی کام کرنے سے روک دیا۔

اسلام آبادہائی کورٹ میں 17 مئی کو حنیف عباسی کے عہدے سے متعلق شیخ رشید کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دئیے کہ

امیدہے کہ حنیف عباسی آئندہ سماعت تک عوامی عہدہ استعمال نہیں کریں گے،اس لئے حنیف عباسی کوعوامی عہدہ رکھنےسےروک رہےہیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ کے ریمارکس پر حنیف عباسی کے وکیل احسن بھون نے استدعا کی کہ معاون خصوصی پبلک آفس نہیں ہے،اس لئے کام سےنہ روکیں،میں معاونت کروں گا کہ معاون خصوصی کاعہدہ دیگر پبلک آفسز جیسانہیں ہے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ عدالت توقع کرتی ہے کہ حنیف عباسی  اپنا عہدہ استعمال نہیں کریں گے کیوں کہ ایک سزا یافتہ شخص پبلک عہدہ استعمال نہیں کرسکتا۔اگر بطور معاون وزیراعظم کو کوئی مشورہ دینا ہے تو بغیر نوٹیفیکیشن بھی ایسا کرسکتےہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 27 مئی تک ملتوی کردی۔



from SAMAA https://ift.tt/ofrCu6E

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages