وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 5 نکاتی ایجنڈا جاری - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Tuesday, May 17, 2022

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 5 نکاتی ایجنڈا جاری

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا، 5 نکاتی ایجنڈا جاریوزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج بروز منگل 17 مئی کو ہوگا، اجلاس کا 5 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس دن 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا۔ اجلاس میں ملک کی معاشی، سیاسی و داخلی صورت حال اور حکومت کو درپیش چیلنجوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ میں ریٹائرمنٹ کی ڈائریکٹری رپورٹ پیش کی جائے گی۔

آج ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کامرس ڈویژن کی جانب سے درآمدات، برآمدات اور تجارتی توازن کی صورت حال پر بریفنگ دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سافٹ ویئر ایکسپورٹ اور آئی ٹی شعبے کی شرح نمو کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ایجنڈے کے مطابق وفاقی کابینہ میں ریٹائرمنٹ کی ڈائریکٹری رپورٹ پیش کی جائے گی، پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر اعزازی نوٹ کے اجرا کی منظوری بھی دی جائے گی۔

رپورٹس کے مطابق ای سی سی کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے ممکنہ ڈیل سمیت دیگر اہم معاملات پر بھی بریفنگ دی جائے گی۔ اجلاس میں نئے انتخابات سمیت دیگر اہم امور پر بھی مشاورت کا امکان ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/BfuzeYA

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages