اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Monday, February 7, 2022

اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

PSX-Pakistan-Stock-Exchange-KSE-Online

اسٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس میں کاروباری دن کے پہلے روز تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔

پی ایس ایکس کی ویب سائٹ پر جاری اعداد و شمار کے مطابق کاروباری دن کے دوران 222 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 10 بج کر 54 منٹ پر 100 انڈیکس 46 ہزار  131 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا تھا۔

رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ پیٹرولیم سیکٹرز کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔او جی ڈی سی کے شیئر کی قیمت 2.17 فیصد اضافے سے 91.45 روپے، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کی قیمت 2.11 فیصد اضافے سے 83.10 روپے ہوگئی جبکہ ورلڈ کال ٹیلی کام لمیٹڈ کی قیمت 1.31  فیصد کمی سے 2.26 روپے ہوگئی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جس کے باعث مارکیٹ میں آئل اور پیٹرولیم کمپنیوں کے حصص خریدنے کا رجحان زیادہ ہے اور ان کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے جسکے بعد اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے۔

واضح رہے جنوری سے عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور عالمی مارکیٹ میں اس وقت خام تیل 90 ڈالر فی بیرل کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسکے علاوہ آئی ایم ایف سے قرض پروگرام بحالی کے بعد عالمی ادارے نے 1 ارب ڈالر کا قرضہ پاکستان کو فراہم کردیا ہے جس سے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور حصص کی خرید کا رجحان زیادہ ہے۔



from SAMAA https://ift.tt/62qKANP

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages