
این سی او سی نے بتایا ہے کہ ملک میں کرونا وائرس سے مزید38افراد انتقال کرگئے۔
پیر کواین سی او سی نے بتایا کہ پاکستان میں اتوار تک کرونا سے مجموعی اموات 29ہزار516ہوگئیں۔ ایک روز کے دوران کرونا کے44 ہزار779 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ 3ہزار338 کرونا کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔
این سی او سی کےمطابق ملک میں کرونا مثبت کیسز کی شرح7.45 فیصد ہوگئی۔
ادھر محکمہ صحت پنجاب کے مطابق گزشتہ روز صوبے میں کرونا کے باعث10 افراد جاں بحق ہوئے۔ راولپنڈی سے6،لاہور سے2،بہاولپور اور فیصل آبادسے1،1 مریض کی موت رپورٹ ہوئی۔
ایک روز میں پنجاب سےکرونا کے1052 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جن میں لاہورسے596،راولپنڈی سے97مريض شامل ہیں۔
پنجاب میں کرونا کی مجموعی شرح5.6فیصدریکارڈ کی گئی اورصوبہ بھرمیں کرونا کے فعال کیسز کی تعداد16725 ہوگئی۔
from SAMAA https://ift.tt/UTlxvb3
No comments:
Post a Comment