
سندھ ہائیکورٹ نے کراچی کےعلاقے گارڈن ویسٹ میں غیرقانونی تعمیر شدہ 9 منزلہ الجنت رائل ریزیڈنسی کو مسمار کرنے کا حکم دےدیا ہے۔
پیر 7 فروری کو عدالت نے ایس بی سی اے اور دیگر اداروں کو(الجنت رائل ریزیڈنسی)عمارت میں مزید تعمیرات سے روک دیا۔
عدالت نے9 منزلہ عمارت کو مسمار کرکے 45 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔
عدالت نے سب رجسٹرار کو حکم دیا کہ الجنت رائل ریزڈینسی میں کسی کوبھی سب لیز نہ دی جائے۔
عدالت نےعمارت کو بجلی،پانی اور گیس کے کنکشنز فراہم کرنے سے روک دیا۔
عدالت نے بلڈرز اور ملوث افسران کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔
درخواست گزار کے وکیل اصغر علی خان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ
پلاٹ نمبر323 گارڈن ویسٹ لسبیلہ پر گراؤنڈ پلس 6 منزلہ عمارت کی تعمیرات کی اجازت لی گئی تھی، پلاٹ پر 6 کے بجائے 9 منزلہ عمارت کی تعمیرجاری ہے۔
وکیل نےعدالت کو بتایا کہ ایس بی سی اے کو کئی خطوط لکھ چکے ہیں تاہم کارروائی نہیں کی گئی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے ریمارکس دئیے کہ ہم غیرقانونی تعمیرات روکنے کا حکم دے رہے ہیں، عدالت کے حکم نامے کو بلیک میلنگ کے لیے استعمال کیا تو درخواست گزار کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
جسٹس حسن اظہر رضوی نے مزید ریمارکس دئیے کہ اگرحکم امتناع لے کر بلڈر کے ساتھ ساز باز کرکے درخواست واپس لینے کی کوشش کی تو بھی درخواست گزار کے خلاف کارروائی ہوگی۔
from SAMAA https://ift.tt/OpMBEaP
No comments:
Post a Comment