
وزیراعظم عمران خان آج بہترین کارکردگی دکھانے والے وزیروں تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے۔
تقریب کا اہتمام وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیا گیا ہے، جہاں وزیراعظم بہترین کارکردگی دکھانے والے وزیروں کو تعریفی سرٹیفکیٹ دیں گے۔
تقریب سے متعلق معاون خصوصی شہزاد ارباب نے رپورٹ وزیراعظم آفس کو ارسال کردی ہے۔
وزیراعظم کی جانب سے پہلے مرحلے میں 10 بہترین وزراء کو شاندار کارکردگی پر سرٹیفکیٹ دیا جائے گا، جب کہ ان وزارتوں کے ملازمین کو بھی اضافی الاؤنس دیا جائے گا۔
تقریب وزیراعظم آفس میں ہوگی جس میں وزراء اور وزارتوں کے ذمہ داران کو مدعو کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکن مینجر پریانتھا دیاودانا کی جان بچانے کی کوشش کرنے والے ملک عدنان کی اخلاقی جرات اور بہادری پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے انہیں نہ صرف تمغہ شجاعت سے نوازا گیا، بلکہ تعزیتی ریفرنس کی تقریب کے دوران انہیں بھی تعریفی سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا تھا۔
from SAMAA https://ift.tt/aPyr7FB
No comments:
Post a Comment