
ایف آئی اے کے ساتھ مبینہ منی لانڈرنگ پرتنازع کے بعد شوہربلال شاہ کی پولیس سے برطرفی اور مبینہ بھتہ خوری کی خبروں پر ٹک ٹاکرحریم شاہ کی جانب سے سخت ردعمل دیکھنے میں آیا ہے۔
حال ہی میں ایسی خبریں سامنے آئیں کہ حریم کے شوہر بلاول شاہ سندھ پولیس کے برطرف اہلکار ہیں جنہیں 2021 میں بھتہ خوری اور رشوت میں ملوث ہونے کی بنا پرملازمت سے نکالا گیا تھا۔
لندن میں جیونیوز کے نمائندے مرتضیٰ علی شاہ سے خصوصی بات چیت میں حریم نے کہا کہ مسئلہ مجھ سے ہے لیکن ٹارگٹ بلال کو کیا جارہا ہے، کرپشن آئی جی سے لیکرایس پی کی سطح تک کے لوگ کررہے ہیں اورجرائم بھی ان سب کی مشاورت سے ہوتے ہیں۔
ایف آئی اے سمیت سندھ پولیس کی اسپیشل برانچ کے لیے سخت زبان استعمال کرنے والی ٹک ٹاکرنے کہا کہ ایف آئی اے اور اسپیشل برانچ نے میرے خلاف ذاتی عناد وحسد میں کارروائیاں شروع کیں مگراب میرے شوہرکونشانہ بنایاجارہا ہے، وہ بھی سید ہیں اور سید کبھی حرام نہیں کھاتے، اسپیشل برانچ کی رپورٹ کوئی اہمیت نہیں رکھی، وہ دو، تین ،چار ہزارروپے میں رپورٹ بناتے اور بک جاتے ہیں۔
ٹک ٹاکرنے سوال اٹھایا کہ اگراُن کے شوہربھتہ خوری اوردیگرجرائم میں ملوث تھے توپہلے کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ ۔
Not scared of anyone, I only trust and love Pakistan army: Hareem Shah pic.twitter.com/dOVlQsy3nG
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 8, 2022
ریاستی اداروں پر سنگین الزامات عائد کرنے والی حریم شاہ نے پاک فوج کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ, ‘ ان سے التماس ہے کہ اوچھے ہتھکنڈوں سے بچائیں، جس طرح سے ملک کے نام بدنام کررہے ہیں۔ اگرمیں سب سامنے لے آَئی توآئی جی رہے گا اورنہ ایس ایچ او، ڈائریکٹرایف آئی ڈی ایچ اے کی جن پارٹیوں میں جاتے ہیں مجھے سب پتہ ہے ۔ اللہ نے ملازمت دی ہے تو میرے ہاتھوں خود کو مفلوج مت کروائیں سب جاری رکھیں لیکن میرے میاں پرانگلی اٹھائی تو پھرمیں آپ کی اوقات بتاوں گی’۔
ٹک ٹاکرکے مطابق وہ صرف پاک فوج کی عزت کرتی اور انہی کے آگے جھکتی ہیں، کیوں کہ وہی ملک وقوم کی حفاظت کے لیے کام کررہے ہیں۔
بلال کے حوالے سے بتاتے ہوئے حریم نے کہا کہ,’ ان کے3بھائِی ہیں اورکوئی بہن نہیں، بلال اپنی والدہ کے بہت زیادہ لاڈلے ہیں اور بچپن سے ہی گاڑیوں کا شوق رکھتے ہیں، شروع سے ہی جو بھی گاڑی خریدتے ہیں بیرون ملک سے منگواتے ہیں اور موجودہ گاڑی بھی دبئی سے منگوائی گئی ہے جس کی دیکھ بھال بلال اپنی گرل فرینڈ کی طرح کرتےہیں’۔
حریم نے مزید بتایا کہ بلال بہت مضبوط فیملی بیک گراونڈ سے تعلق رکھتے ہیں اور کچھ سرکاری معاملات کی وجہ سے تمام جائیداد اُن کی والدہ کے نام پرہے، اور کرائے کے گھرمیں نہیں بلکہ اپنے کئی گھرکرائے پردے رکھے ہیں۔ گاوں میں بھی ان کی بہت سی جائیدادیں ہیں۔
حریم شاہ کی لندن میں الطاف حسین سے ملاقات
ٹک ٹاکر کے مطابق میرااپنا گھراسلام آبادمیں ہے، کراچی میں حال ہی میں ایک اپارٹمنٹ لیا لیکن اسے بھی بلال کے کھاتے میں ڈال دیاگیا، میری چیزوں کا حساب مجھ سے لیں، جب ایف بی آرنے رابطہ کیا تو تمام ثبوت فراہم کروں گی۔
ایک ویڈیومیں ٹک ٹاکر کو کرسی اٹھا کرزمین پرپٹختے دکھایا گیا ہے،اور وہ سب کومتنبہ کررہی ہیں کہ ان کے شوہرکو کچھ نہ کہا جائے ورنہ نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔
My husband is innocent: Hareem Shah pic.twitter.com/L6RXbfekpO
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 8, 2022
مرتضیٰ علی شاہ نے اپنے ٹوئٹرہینڈل پرحریم کےخاوند بلال شاہ کی بھی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ سوال اٹھارہے ہیں کہ جب 5 ماہ قبل شادی ہوئی اور میڈیا پرمیری تصاویرآئیں تو کیا اس وقت سب سورہے تھے؟ تب کیوں نہ بتایا کہ بلال شاہ ایساکرتا ہے، موجودہ انتقامی کارروائیاں حریم شاہ کےحق میں آواز اٹھانے پرکی جارہی ہیں ۔
Hareem Shah’s husband Bilal rejects all allegations, says he’s being attacked after he obtained injunction from Sindh high court in his wife’s defence pic.twitter.com/OCq4DgpQjn
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) February 8, 2022
بلال شاہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے خلاف کارروائیوں پرسندھ ہائیکورٹ سے رُجوع کرلیا ہے اور الزامات عائد کرنے والے اب وہیں آکرجواب دیں گے۔
مبینہ منی لانڈرنگ کیس
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے لندن میں موجود حریم شاہ کے خلاف مبینہ منی لانڈرنگ اور سائبر کرائم ایکٹ کے تحت تفتیش کاآغازکیاتھا، جس پر سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ کے شوہرکی درخواست پریکم فروری کو اسٹے آرڈر دیتے ہوئے ایف آئی اے اکو حریم شاہ کے خلاف کارروائی سے روک دیا تھا۔
معاملے کا آغازایف آئی اے کی جانب سے مبینہ منی لانڈرنگ پربینکوں کوفضا حسین عرف حريم شاہ کے بینک اکاؤنٹس فریزکرنے کے لیے خط لکھنے سے ہواتھا، ٹک ٹاکرکے لاہوراورکراچی میں 2 اکاؤنٹس ہیں۔
اس خط کی وجہ حریم شاہ کی جانب سے سوشل میڈیاپراپ لوڈ کی جانے والی وہ ویڈیوبنی تھی جس میں وہ بھاری غیرملکی کرنسی دکھاتے ہوئے دعویٰ کررہی ہیں کہ یہ رقم وہ پاکستان سے لندن لے کرگئیں۔ حریم شاہ کاکہنا تھا کہ میں تو اتنی بڑی رقم لیکرآرام سے لندن پہنچ گئی لیکن کسی نے روکا نہیں، پاکستانی کرنسی کی کوئی اہمیت نہیں چاہے لاکھوں میں بھی ہو۔
ويڈيو وائرل ہونے پرايف آئی اے نےحريم شاہ کےخلاف تحقيقات کا آغاز کرتے ہوئےاکاؤنٹس منجمد کرنےکے لیےخط لکھاتھا، جس پرلندن میں موجود ٹک ٹاکرکاکہنا تھا کہ منی لانڈرنگ سے متعلق ویڈیو مذاق میں بنائی تھی اوراپنی غلطی بھی تسلیم کرتی ہوں، نہ جانے ایف آئی اے کو مجھ سے کیا ذاتی خلش ہے، انہیں کیا حق ہے کہ میری ذاتی دستاویزات میڈیا کودے، اگرمیرے اکاؤنٹس منجمد کرنے ہیں توثبوت بھی دینا ہوں گے، میں پاکستان جا کرہرادارے کے ساتھ تعاون کے لیےتیارہوں۔
from SAMAA https://ift.tt/KvaQcuX
No comments:
Post a Comment