
عامرلیاقت علی کی اپنی دوسری اہلیہ سیدہ طوبیٰ انورسے علیحدگی کی قیاس آرائیاں طویل عرصے سے سوشل میڈیا پرزیرگردش تھیں ، بالآخرطوبیٰ نے ان قیاس آرائیوں کا خاتمہ کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے خلع حاصل کرلی ہے۔
سیدہ طوبیٰ انور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پرمنتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی اور ٹی میزبان ومذہبی اسکالر عامرلیاقت کی دوسری اہلیہ تھیں جنہوں نے علیحدگی کی وجہ ظاہرکیے بغیریہ خبراپنے فالوورزتک پہنچائی۔
سیدہ طوبیٰ کی جانب سے اپنے نام کے ساتھ عامر ہٹاکردوبارہ سے والد کا نام انورلگائے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی طلاق یا آپس میں اختلافات کی خبریں زیرگردش تھیں۔ ان قیاس آرائیون کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ طوبیٰ اور عامرلیاقت ایک دوسرے کو اب انسٹاگرام پربھی فالو نہیں کررہےہیں ۔
طوبیٰ سے طلاق کی خبروں پرعامرلیاقت کی وضاحت
یہی نہیں، طوبیٰ نے اپنے انسٹاگرام پرعامرلیاقت کے ہمراہ ادائیگی عمرہ کے دوران لے جانے والی تصاویر کے علاوہ باقی تمام تصاویر بھی ڈیلیٹ کردی تھی حتیٰ کہ دونوں کی شادی کی تصویربھی طوبیٰ کے اکاونٹ پرموجود نہیں تھیں۔
خلع سے متعلق بتانے والی طوبیٰ نےانسٹاگرام اورٹوئٹرپرجاری بیان میں نے لکھا، ‘ میں بوجھل دل کے ساتھ اپنی زندگی میں آنے والی تبدیلی سے آپ سب کو آگاہ کرنا چاہتی ہوں، میری فیملی اورقریبی دوست جانتے ہیں کہ 14 ماہ کی علیحدگی کے بعد یہ بات واضح تھی کہ اب مفاہمت اور صلح کی کوئی امید نہیں بچی ، اس لیے مجھے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کرناپڑا’۔
— Syeda Tuba Anwar (@TubaAtweets) February 9, 2022
طوبیٰ کے مطابق ، ‘میرے لیے لفظوں میں یہ بتانا مشکل ہے کہ یہ عرصہ میرے لیے کتنا مشکل تھا لیکن میں اللہ اوراس کے فیصلوں پر یقین رکھتی ہوں ‘۔ انہوں نے اپنے مداحوں، فالوورزاور میڈیا سے درخواست کہ اس مشکل وقت میں ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔
طوبیٰ کی پوسٹ پرمعروف شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے بھی اپنے تبصروں میں نیک خواہشات کااظہارکیا۔
اس سے قبل میڈیا پرعلیحدگی کی خبریں آنے پر جون 2021 میں عامرلیاقت نے طلاق کی خبروں کو جھوٹا قراردیا تھا۔
عامرلیاقت مبینہ تیسری شادی کی خبروں پربول پڑے
طوبیٰ سےعامرلیاقت کی شادی کی خبر جولائی 2018 میں منظر عام پرآئی تھی جب عام انتخابات کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے دوران عامرلیاقت نے دوسری شادی کا اعتراف کیا تھا۔ اس سے قبل یہ شادی خفیہ رکھی گئی تھی۔
عامرلیاقت نے سوشل میڈیا پرگردش کرتی خبروں کے باوجود دوسری شادی کی باقاعدہ تصدیق دسمبر 2018 میں کی تھی ۔ 49 سالہ عامر کی دوسری اہلیہ ان سے عمرمیں کافی چھوٹی ہیں جس پر انہیں خاصی تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔
سابقہ اہلیہ بشریٰ اقبال سے عامرلیاقت کےدوبچے ہیں۔ سیدہ بشریٰ اقبال بھی اسکالراوردرس وتدریس سے وابستہ ہیں ، اپنا یوٹیوب چینل چلانے کے علاوہ وہ رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی بھی کرچکی ہیں۔
from SAMAA https://ift.tt/JzHQUhr
No comments:
Post a Comment