ایشیاء کپ 2023؛ پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Saturday, September 2, 2023

ایشیاء کپ 2023؛ پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرا آج سری لنکا میں ہوگا۔

پاک بھارت میچ کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے پالے کیلے اسٹیڈیم میں ہوگا۔ اس اہم میچ سے قبل بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی تاہم شائقین کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ میچ کے دوران بارش کے امکانات کم ہوگئے ہیں۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا تھا کہ پاک بھارت میچ میں پورے دن بارش ہونے کے امکانات ہیں تاہم تازہ ترین صورتحال کے مطابق آج کے میچ کے دوران صرف ایک گھنٹہ بارش کا امکان ہے۔

تازہ پیشگوئی میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے میچ والے روز دوپہر 2 سے 3 بجے تک بارش کے 40 سے 60 فیصد امکانات ہیں جبکہ سہ پہر ساڑھے 3 بجے کے بعدبارش کا امکان 20 فیصد سے کم کہا جارہا ہے۔ اس سے قبل کہا جارہا تھا کہ بارش کے 80 فیصد امکانات ہیں۔

ایشیا کپ 2023 میں پاک بھارت ٹاکرے کیلئے دونوں ٹیموں نے اپنے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان سکواڈ

گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم اور نائب کپتان شاداب خان ہیں ، دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان (وکٹ کیپر) امام الحق، حارث رؤف، فخرزمان، سلمان علی آغا،محمد نواز، نسیم شاہ اورشاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

بھارت سکواڈ

ایشیا کپ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں بھارت کی جانب سے کپتان روہت شرما،ویرات کوہلی،شوبامن گل، ہاردیک پانڈیا،رویندار جدیدا،جسپرت بمرا، اورمحمد شامی شامل ہیں۔ان کے علاوہ کُلدیپ یادو ، شریاس آئیر اور محمد سراج بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/GT1fQFv

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages