جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے، سب کو اجتماعی کوشش کرنا ہوگی، نگران وزیراعظم - Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

Top Breaking News - World News, Latest News, Breaking News

World news app brings you the latest news and videos from the World Top Breaking News. Stay tuned to the latest news and stories from the World. Access videos and photos on your device with the Top Breaking News, World News from https://madarshain-news.blogspot.com/

Breaking

Home Top Ad

Responsive Ads Here

Post Top Ad

Responsive Ads Here

Wednesday, August 23, 2023

جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے، سب کو اجتماعی کوشش کرنا ہوگی، نگران وزیراعظم

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہم جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے، ملکی ترقی کیلئے سب کو اجتماعی کوشش کرنا ہوگی، بلوچستان قیمتی معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، انسانی وسائل سے آنے والا زرمبادلہ ملکی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نعروں سے پاکستان فلاحی ریاست نہیں بن سکتا، حکومتوں کو اپنی کوتاہیوں پر غور کرنا چاہئے۔

کراچی میں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ایک دوسرے کو وقت دینے کی ضرورت ہے، توانائی، خوراک کی کمی کے مسائل کا سامنا ہے، ہم جلد ترقی کی راہ پر گامزن ہوں گے، معاشی چیلنجز سے نمٹنے میں تاجر برادری کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کی پاسداری، شفاف انتخابات کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ہمیں بیروزگاری، مہنگائی اور خوراک کی کمی کا سامنا ہے، نوجوانوں کی فنی تربیت ضروری ہے، عوامی مسائل کا حل خدمت اور عبادت ہے، تاجر برادری ملک میں فنی تربیت کے فروغ میں کردار ادا کرے۔

نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہر ممکن کوشش کریں گے کہ تاجروں کے مسائل حل ہوں، صنعتوں کو مسلسل سستی توانائی کی فراہمی انتہائی ضروری ہے، گیس اور بجلی کے مسائل اپنی جگہ ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ پُرامن انتقال اقتدار ہماری اولین ترجیح ہے، ٹیکس کے نتیجے میں محروم طبقے کی خدمت کرنا نصب العین ہے، اگر ہم یہ نصب العین پورا نہیں کرتے تو قوم کے مجرم ہیں، نئے پارلیمان کےوجود تک اپنی محدود ذمہ داریاں نبھائیں، کوشش کریں نظام پر کوئی پریشر نہ آئے۔

سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ادارہ ہر شعبے میں کام کررہا ہے، جب یہ کر سکتا ہے تو ریاست کیوں نہیں کرسکتی، 25 کروڑ لوگ اور دماغ آج مایوسی کا شکار ہیں، معدنیات سے بھرپور صوبے کے لوگ یاسیت کا شکار اور انڈس ڈیلٹا کے لوگ خوراک کی کمی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہ ملکی ترقی کیلئے سب کو اجتماعی کوشش کرنا ہوگی، بلوچستان قیمتی معدنیات اور قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، انسانی وسائل سے آنے والا زرمبادلہ ملکی ترقی میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، نوجوانوں کے بیرون ملک جانے سے پریشان نہیں ہونا چاہئے۔

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے نگران حکومت کے بس میں جو ہوگا کریں گے، نعروں سے پاکستان فلاحی ریاست نہیں بن سکتا، حکومتوں کو اپنی کوتاہیوں پر غور کرنا چاہئے۔



from Samaa - Latest News https://ift.tt/VdznKac

No comments:

Post a Comment

Post Bottom Ad

Responsive Ads Here

Pages