الیکشن کمیشن آئندہ عام انتخابات پر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشاورت کا باقاعدہ آغازکررہا ہے۔ آج تحریک انصاف اورجمعیت علماء اسلام کے وفود الگ الگ الیکشن کمیشن سے ملاقات کریں گے۔
انتخابی شیڈول،پولنگ کی تاریخ اور حلقہ بندیوں کے روڈ میپ پربات ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو 2 اورجے یوآئی کو 3 بجے بلایا ہے۔
جماعتوں سے انتخابی شیڈول اورپولنگ کی تاریخ پررائے لی جائے گی۔ الیکشن کمیشن حلقہ بندیوں کے روڈ میپ پربھی مشورہ کیا جائے گا۔ مسلم لیگ ن سے 25 اورپیپلزپارٹی سے 29 اگست کو مشاورت ہوگی۔
الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کو گزشتہ روزخطوط لکھے تھے۔
from Samaa - Latest News https://ift.tt/C5O0sRo
No comments:
Post a Comment